سعودی عرب پاکستان کو 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر تیل دینے کیلئے آمادہ ہوگیا

پاکستان کو ادھار پر روزانہ 2 لاکھ بیرل تیل چاہیے، پاکستان کو کم از کم 90 روز کے لیے تیل ادھار پر دینے کا مطالبہ کیا گیا، تاخیری ادائیگیوں کا معاہدہ 5 سال کیلئے کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی منگل 2 اکتوبر 2018 18:51

سعودی عرب پاکستان کو 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر تیل دینے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اکتوبر 2018ء) سعودی عرب پاکستان کو 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر تیل دینے کیلئے آمادہ ہوگیا، پاکستان کو روزانہ 2 لاکھ بیرل تیل ادھار پر چاہیے، پاکستان کو کم از کم 90 روز کے لیے تیل ادھار پر دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا، تاخیری ادائیگیوں کا معاہدہ 5 سال کیلئے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر تیل دینے کیلئے آمادہ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بھی سعودی عرب کی جانب 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دینے پر آمادگی کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل لینے کی باضابطہ درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو روزانہ 2 لاکھ بیرل تیل ادھار پر چاہیے۔

پاکستان کو کم از کم 90 روز کے لیے تیل ادھار پر چاہیئے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر سعودی عرب سے تیل مانگا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ہماری 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر تیل لینے کی حکمت عملی سے سعودی حکام آمادہ ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ گوادر میں آئل ریفائنری لگانے میں سعودی عرب دلچسپی رکھتا ہے اور ہم بھی یہی چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک پر بھی بات ہو رہی ہے اور سعودی عرب اس میں بھی دلچسپی لے رہا ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ صوبوں سے اس معاملے پر بات ہورہی ہے اور پارلیمان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی وفد کے طویل دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک میں گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم مفاہتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔