وفاقی وزیر خسرو بختیار نے سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت کی تردید کردی

سی پیک منصوبوں میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،سی پیک کے فریم ورک میں کسی تیسرےملک کو شامل نہیں کیا جارہا،خسرو بختیار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 2 اکتوبر 2018 19:26

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت کی تردید کردی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02اکتوبر 2018ء) :حکومت نے سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کی تردید کردی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک معتبر سعودی وفد پاکستان آئے گا۔

سعودی وزیر خزانہ ، وزیر توانائی اور بزنس سے متعلقہ شخصیات آئیں گے۔ 'سی پیک میں اب ہمارا تیسرا سٹریٹیجک یا اقتصادی پاٹنر جو ہو گا وہ سعودی عرب ہو گا اور بہت بڑی سرمایہ کاری سعودی عرب سے پاکستان کو اس راستے میں ملیں گی۔ ’سعودی عرب سے پاکستان کو سی پیک کے ذریعے بہت بڑی سرمایہ کاری ملے گی۔سعودی عرب کی شمولیت پر چین کا ردعمل بھی آگیا۔

(جاری ہے)

چین کے معروف اخبار ڈیلی چائنہ نے اس کو شاندار سفارتی کامیابی قرار دے دیا۔ڈیلی چائنہ کی رپورٹ کے مطابق قدا م سے ون بیلٹ ون روڈ مزید فروغ پائے گا۔ جمعہ کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب نے سی پیک میںسرمایہ کاری کرنے کےلئے دلچسپی ظاہر کی ہے، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کو وژن2030کے مطابق بہتر بنانے کےلئے چین کی معیشت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے. سعودی عرب چین کے لئے خام تیل کی سپلائی میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے، چین دنیا میں تیل استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے،پاکستان اور سعودی عرب بھی دونوں مشترکہ طور پر سی پیک سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں لہٰذا یہ بیلٹ اینڈ روڈ کےلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے بعد دیگر مسلم ممالک بھی سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے خواہش کا اظہار کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایوان میں چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ آیا سعودی عرب واقعی سی پیک کا حصہ بننے جارہا ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر اس شراکت داری کی نوعیت کیا ہوگی۔اس پر بات کرتے ہوئے گزشتہ روز سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لایا جائے اور اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث آنا چاہیے۔اس پر حکومت کی جانب سے بھی باضابطہ ردعمل آچکا ہے۔وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ سی پیک کے فریم ورک میں کسی تیسرےملک کو شامل نہیں کیا جارہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبوں میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔