کوئٹہ ، گوادراور ریکوڈک کو سعودیہ عرب کے حوالے کرنے سے متعلق ہر وہ جمہوری اقدام اٹھائیں گے جس کا ہمیں حق ہے ،سینیٹر میر حاصل خان بزنجو

نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق پر سودا بازی نہیں کرینگے،فاقی حکومت نے ایسا کوئی اقدام کیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے،مرکزی صدر نیشنل پارٹی

منگل 2 اکتوبر 2018 21:34

کوئٹہ ، گوادراور ریکوڈک کو سعودیہ عرب کے حوالے کرنے سے متعلق ہر وہ جمہوری ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ گوادراور ریکوڈک کو سعودیہ عرب کے حوالے کرنے سے متعلق ہر وہ جمہوری اقدام اٹھائیں گے جس کا ہمیں حق ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق پر سودا بازی نہیں کرینگے اور اگر وفاقی حکومت نے ایسا کوئی اقدام کیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گوادر اور ریکوڈک کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے کیااس موقع پر سینیٹر میر طاہر بزنجو ، سینیٹر میر کبیرمحمد محمد شہی،سینیٹر کہدہ اکرم بلوچ، سینیٹر اشوک کمار نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ، مولا بخش چا نڈیو اور یوسف با دینی نے بھی نیشنل پارٹی کے اصولی اور آئینی موقف کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہوئے شامل ہو گئے سینیٹ کے قائد ایوان شبلی فراز اور سینیٹر سرفراز بگٹی پہنچے اور انہوں نے نیشنل پارٹی کو یقینی دہانی کرائی کہ آج وزیر خزانہ آپ کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم مسئلے پر نیشنل پارٹی کو مطمئن کرے گی اگر وفاقی وزیر خزانہ نے مطمئن نہ کیا تو پھر ہم بھی آپ کا ساتھ دیں گے اس سے قبل نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت ایسا اقدام کی مخالفت کرینگے جو بلوچ عوام کے مفاد کے خلاف ہوں ہم سمجھتے ہیں کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ بلوچستان کے حقوق پر صوبے کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر دوسروں کے حوالے کیا جائے اس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے نیشنل پارٹی بلوچستان کے ایک ایک انچ اور حقوق کا دفاع کرینگے انہوںنے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے ایسا اقدام اٹھایا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔