Live Updates

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ میں کی جانے والی چوتھی توسیع میں5 وفاقی وزراء اورایک وزیرمملکت شامل ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 2 اکتوبر 2018 20:04

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری  دے دی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02اکتوبر 2018ء) :وفاقی کابینہ میں کی جانے والی چوتھی توسیع میں5 وفاقی وزراء اورایک وزیرمملکت شامل ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ میں چوتھی مرتبہ توسیع ہونے جارہی ہے۔وفاقی کابینہ میں5 وفاقی وزراء اورایک وزیرمملکت ہوں گے۔

نئے وفاقی وزراء میں علی امین گنڈا پور،اعظم سواتی،صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہوں گے۔فیصل واوڈا اور محمد میاں سومرو بھی وفاقی وزیر بنیں گے۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ میں ہونے والی چوتھی توسیع ہے۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان نےاٹھارہ اگست کو20 رکنی وفاقی کابینہ بنائی تھی۔

(جاری ہے)

20 رکنی وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی، انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان شیریں مزاری کوسونپا گیا ہے۔

جبکہ غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، نورالحق قادری مذہبی امور، فروغ نسیم قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔ اسی طرح دفاعی پیداوار کیلئے زبیدہ جلال ، اطلاعات ونشریات کیلئےفواد چوہدری، وزارت ریلوے کا قلمدان شیخ رشید کوسونپ دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے وزارت دفاع پرویز خٹک کو سونپی ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ ریاستی اور سرحدی امور،اسد عمروفاقی وزیرخزانہ ہوں گے۔

اسی طرح شفقت محمودفیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ،خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ،فہمیدہ مرزا وزیربین الصوبائی رابطہ اور عامر محمود کیانی وزیرصحت ہوں گے۔اسی طرح وفاقی کابینہ میں 5مشیر بھی نامزد کردیے گئے ہیں۔ان میں ظہیرالدین بابراعوان مشیر پارلیمانی امور، امین اسلم مشیر ماحولیات،ڈاکٹر عشرت حسین کومشیر اصلاحات،عبدالرزاق داؤد کومشیر برائے اقتصادیات اورمحمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کونامزد مقرر کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات