Live Updates

ای سی سی نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیاہے ،فوادچودھری

اسحاق ڈار کے حوالے سے عدالت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، حکومت اسحاق ڈار کے ساتھ وہی کرے گی جو چوروں کے ساتھ ہوناچاہیے، نان فائلرز کے خلاف بڑا آپریشن لانچ کردیاہے،اب وہ لوگ نہیں بچ سکیں گے جو عیاشی کی زندگی گزاررہے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے،نان فائلرز کے لئے جائیداداورگاڑیاں خریدنے کی سہولت صرف بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ہے،وزیراطلاعات ونشریات سابق حکومت نے بری گورننس کے ریکارڈ توڑے اور قرضے لیکرمن پسند منصوبوں پر لگائے ،اس وقت پاکستان پراٹھائیس ارب روپے کاقرضہ ہے جبکہ گردشی قرضی1200ارب تک پہنچ گئے ہیں، سی پیک ٹیسٹ سیریز ہے لیکن پچھلی حکومت نے اسے ٹی 20 سمجھ کر کھیلا، اسے ون ڈے سمجھ کر کھیلتی توبھی فائدہ ہوتا، مخدوم خسرو بختیارکاپریس کانفرنس سے خطاب

منگل 2 اکتوبر 2018 21:45

ای سی سی نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیاہے ،فوادچودھری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ ای سی سی نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیاہے ، اسحاق ڈار کے حوالے سے عدالت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، حکومت اسحاق ڈار کے ساتھ وہی کرے گی جو چوروں کے ساتھ ہوناچاہیے، نان فائلرز کے خلاف بڑا آپریشن لانچ کردیاہے،اب وہ لوگ نہیں بچ سکیں گے جو عیاشی کی زندگی گزاررہے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے،نان فائلرز کے لئے جائیداداورگاڑیاں خریدنے کی سہولت صرف بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ہے،جبکہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیارنے کہاکہ سابق حکومت نے بری گورننس کے ریکارڈ توڑے اور قرضے لیکرمن پسند منصوبوں پر لگائے اس وقت پاکستان پراٹھائیس ارب روپے کاقرضہ ہے جبکہ گردشی قرضی1200ارب تک پہنچ گئے ہیں، سی پیک ٹیسٹ سیریز ہے لیکن پچھلی حکومت نے اسے ٹی 20 سمجھ کر کھیلا، اسے ون ڈے سمجھ کر کھیلتی توبھی فائدہ ہوتا۔

(جاری ہے)

منگل کو ای سی سی اجلاس کے بعدپی آئی ڈی میڈیاسنٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خسرو بختیار نے کہاکہ حکومت نے تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا، ماضی میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، لیسکو میں سالانہ 2.8 ارب یونٹس کا نقصان ہو رہا ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ سابق حکومت نے بری گورننس کے ریکارڈ توڑے، قرضے لے کر من پسند منصوبوں پر لگائے، ان کا فوکس اورنج لائن منصوبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے سابق حکومت ترقیاتی بجٹ دکھاتی رہی۔ اس وقت پاکستان پر 28 ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے جبکہ گردشی قرضے 1200 ارب تک جا پہنچے ہیں۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہاکہ سابق حکومت کو 32 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا، وہ پیسہ کہاں پر لگا ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی جاتی ہوئی حکومت نے ترقیاتی بجٹ دیا ہو، سابق حکومت نے پاکستان کے مستقبل کا نہیں سوچا، 343 سکیمیوں کے لیے صرف 55 ارب روپے دیئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرِاعظم عمران خان نے منصب سنبھالتے ہی صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، غیر منظور شدہ سکیمیوں کو ترقیاتی بجٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بات کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بڑے اچھے تعلقات ہیں لیکن ن لیگی حکومت نے اس پر غلط ترجیحات رکھیں، ہم اس منصوبے کے اندر ایک نیا ورکنگ گروپ بنا رہے ہیں، سی پیک منصوبے کو تیز اور بڑھایا جائے گا جو پاکستان میں غربت کے خاتمے پر زور دے گا، سی پیک ٹیسٹ سیریز ہے لیکن پچھلی حکومت نے اسے ٹی 20 سمجھ کر کھیلا، اسے ون ڈے سمجھ کر کھیلتی توبھی فائدہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سعودی عرب تک محدود نہیں دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،پاکستان کی سمت کا تعین بہت جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین سال میں پرائیویٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاری کم ہوئی ہے سابق حکومت نے جی ڈی پی گروتھ کاجودعویٰ کیا وہ مصنوعی ہے۔ ایک سوال کے جواب میںوزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ سعودی وفد کیساتھ اہم معاملات پر بات چیت جاری ہے، مذاکرات کی تفصیلات سے وزیرخزانہ اسد عمرمیڈیا کوآگاہ کرینگے۔

نان فائلرزکو جائیداد، گاڑیوں کی سہولت بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ہیں،ای سی سی نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان پر28ہزارارب روپے کا قرضہ ہے۔پاکستان میں بہت کم تعداد ٹیکس اداکرتی ہے،گزشتہ حکومت میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا ،پاکستانی عوام پر1200 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،لیسکو میں سالانہ 2.8ارب یونٹس کا نقصان ہو رہا ہے ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی جاتی ہوئی حکومت نے ترقیاتی بجٹ دیا ہو ۔انہوں نے کہاکہ غیر منظور شدہ سکیموں کو ترقیاتی بجٹ سے ہٹا دیا گیا ہے 343سکیموں کے لیے صرف 55ارب روپے دیئے گئے ۔وزیراعظم عمرا ن خان نے منصب سنبھالتے ہی صوابدیدی فنڈ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

نئی حکومت نے سی پیک منصوبوں کی جلدتکمیل کیلئے کام تیزکردیاہے پانی سے بجلی کی پیداوار 26فیصد رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ حکومت نے گوادر کی ترقی کے حوالے سے بہت باتیں کی تھیں ،گوادر میں ابھی تک پینے کے پانی کی کوئی بھی سکیم موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت 9اقتصادی زونز میں سیایک بھی فنکشنل نہیں ہو سکا ملک میں براہ راست سرمایہ کاری سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

پاکستان سالانہ 16ارب ڈالر کا تیل درآمد کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے زمینی حقائق مدنظررکھتے ہوئے ترمیمی مالیاتی بل پیش کیاحکومت آئندہ5سال انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گی، اسحاق ڈار کیس کے فیصلے میں حکومت وہی کرے گی جو چوروں کے ساتھ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نان فائلر کے خلاف ایف بی آر نے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے،رانا مشہود کے بیان کو میڈیا نے ضرورت سے زیادہ کوریج دی ای سی سی نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلاعات نے کہاکہ اسحاق ڈار کی جائیداد کے حوالے سے عدالت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات