پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 33 فیصد کمی

منگل 2 اکتوبر 2018 23:15

پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 33 فیصد کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 33 فیصد کمی کے بعد 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق ایل این جی کی زائد مقدار آنے کے سبب فرنس آئل کی کھپت میں 67 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 19 فیصد کمی آئی ۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق تقریبا 10 سال بعد پیٹرول کی فروخت میں بھی 2 فیصد کمی آئی ہے ،اس طرح مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 33 فیصد کم رہی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈیزل کی فروخت میں کمی معاشی نمو میں سست روی کے آغاز کا اشارہ ہے ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق شیل اور ہیسکول کے 2 جہاز ٹیسٹ فیل ہونے کے باعث واپس ہوئے،بقر عید ، محرم اور دیگر چھٹیوں سمیت الیکشنز کی بے یقینی نے بھی کھپت پر اثر ڈالا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی کھپت 47 لاکھ 51 ہزار ٹن رہی۔

متعلقہ عنوان :