حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے عوام کو بھر پور ریلیف دیا، حاجی نعیم احمد

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:01

چنیوٹ ۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) صدر فوڈ بورڈ،نائب صدر انجمن تاجران سپریم کونسل حاجی نعیم احمدنے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے عوام کو بھر پور ریلیف دیا ہے، انہوںنے کہا کہ پٹرولیم سیلز ٹیکس میں کمی سے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہوگی جس سے عوام فائدہ اٹھائیں گے،ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 22فیصد سے کم کرکی17،پٹرول پر9.5فیصد سے کم کرکی4.5فیصد جبکہ مٹی کے تیل پر 1.5فیصد اور لائیٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس مکمل ختم ہونے سے عوام کوسستا پٹرول مہیا ہوگا۔

(جاری ہے)

جو موجودہ حکومت کا انقلابی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن عوامی مفاد میں وزیراعظم نے اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا اور پٹرولیم قیمتوں کو برقرار رکھ کر عوام کے دل جیت لیے۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل ن لیگ کی حکومت نے پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مسلسل بوجھ ڈالے رکھا۔جبکہ موجود عوامی حکومت عوامی مفاد ات میں فیصلے کرکے عوام کو بھر پور ریلیف دے گی۔