کاشتکار موتیاکی بروقت آبپاشی یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

بدھ 3 اکتوبر 2018 11:10

قصور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے موتیاکی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موتیا کو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدابہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہذااگراسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائزبھی 2گنا ہوسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیا کے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ موتیا کوکاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے موسم گرما کی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :