ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 3 اکتوبر 2018 11:55

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 0.9 ین بڑھ کر 172.4 ین (1.52 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.4 امریکی سینٹ اضافے کے ساتھ 134.1 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :