کویت کی بجلی کمپنی میں 35سال ملازمت کرنے والی226ملازمین برخواست

بدھ 3 اکتوبر 2018 13:01

کویت کی بجلی کمپنی میں 35سال ملازمت کرنے والی226ملازمین برخواست
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) بجلی کمپنی میں 35سال سے کام کرنے والے ملازمین کو 3جنوری تک برخواست کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزیر تیل، بجلی اور پانی بخیت الرشیدی نے فیصلہ کیا کہ کمپنی میں 35سال گزرانے والے مقامی اور غیرملکی ملازمین کو 3جنوری تک مہلت دی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں ریٹائر کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے 226ایسے ملازمین کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے کمپنی میں 35سال ملازمت کی ہے۔ ان ملازمین کو فوری طور ریٹائر کرنے کے بجائے انہیں 3جنوری تک مہلت دی گئی ہے۔