پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے زیر اہتمام سرمایہ کاری اور پاکستان کے اقتصادی نقطہ نظر پر ایک سیمنار کا انقعاد کیا گیا

ایکسپو 2020 دوبئی، پیٹرولیم، گوادر اور دنیا کے بدلتے حالات پر گفتگو۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 اکتوبر 2018 12:54

پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے زیر اہتمام سرمایہ کاری اور  پاکستان کے ..
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2018ء) تفصلات کے مطابق دوبئی کے مقامی ہوٹل میں سجی تقریب میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نومنتخب صدر اور بورڈ ڈائریکٹرز 2018-20 کا تعارف کریا گیا اور پاکستان کے معاشی حالات اور بدلتی معاشی صورتحال پر بات کرنے کے لیے معروف ماہر معاشیات شان سعید کو مدعو کیا گیا جن کو سننے کے لیے پاکستان بزنس کونسل کے ممبران کے علاوہ بزنس کمیونٹی نے تعداد میں شرکت کی۔

تقرریب میں کونسل جنرل آف پاکستان سید جاوید حسن، پریس کونسلر عاشق حسین،کمرشل کونسلر ڈاکٹر ناصر خان کے علاوہ شارجہ سوشل سنٹر کے سابق صدر راجہ سرفراز نے بطور خاص شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس کونسل کے سابق صدر احمد شیخانی نے نو منتخب عہداروں کو مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بزنس کونسل کے نو منتخب صدر اقبال داود نے ایکسپو 2020 دوبئی کی تیاری کے لیے پاکستانی کاروباری طبقہ کو معلومات اور مدد دینے کے ساتھ پاکستان میں نومنتخب حکومت کو بھی متحرک کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان مل کر 2020 سے بہت فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

پاکستان بزنس کونسل کے سابق جنرل سیکریٹری کامران احمد ریاض نے کہا کہ پاکستان بزنس کونسل یو اے ای اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ماہر معاشیات شان سعیدکا کہنا تھا کہ اس وقت ساری دینا کی نظریں پاکستان پر ہیں پاکستان چائنہ کو ڈور کی بہت ویلیو ہے ۔تیل کی قیمتیں اوپر جانے سے جی سی سی ممالک کو بہت فائدہ ہو گا ۔ پاکستان بزنس کونسل دوبئی جہاں پاک امارت رشتوں کو مظبوط کر رہا ہے وہاں پاکستان میں نئی حکومت بننے سے کاروباری طبقے کو امید کی کرن نظر آرہی ہے۔