کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے، احتساب جاری رہے گا، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 اکتوبر 2018 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل رکنے والا نہیں‘ جاری رہے گا‘ کسی غیرمتعلقہ شخص کے بیان سے حکومت پر اثر نہیں پڑتا‘ ماضی میں ان کے کرپشن کے سکینڈل سامنے آتے رہے‘ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے خود بہت سے کرپشن کے حوالے سے سکینڈل منظر عام پر آتے رہے۔

(جاری ہے)

یہ احتساب کے عمل سے خوفزدہ ہیں۔ ہم ان کی پریشانیوں کو اور خوش فہمیوں کو سمجھتے ہیں۔ ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔ احتساب کا عمل رکنے والا نہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس چل رہا ہے۔ یہ خوش فہمی میں نہ رہیںکہ ان کو دوبارہ موقع دیا جائے گا ایسا ممکن نہیں عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اپنی مدت پوری کریں گے۔ کسی غیر متعلقہ شخص کے بیان سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں۔