Live Updates

سعودیہ کی عمران خان پر کرم نوازیوں کی وجہ سامنے آ گئی

سعودیہ نے پچھلی حکومت سے ایک ایسی چیز مانگی جو امریکی مفاد میں تھی،نواز شریف نے دینے سے انکار کیا تھا اب وہی چیز لینے کے لیے سعودیہ عمران خان سے مذاکرات کر رہا ہے، خوشنود علی خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 3 اکتوبر 2018 14:44

سعودیہ کی عمران خان پر کرم نوازیوں کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اکتوبر 2018ء) معروف صحافی خوشنود علی خان کا کہنا ہے کہ سعودیہ نے نواز شریف کے دور حکومت میں ان سے کوئی چیز مانگی تھی جو امریکی مفاد میں تھی لیکن نواز شریف نے وہ دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد سعودی حکومت نواز شریف سے ناراض ہو گئی۔اور اب اُسی چیز کے مطالبے کے لیے سعودی حکومت عمران خان کی حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے۔

خوشنود علی خان کامزید کہنا تھا کہ اب آگے پاکستان کا کیا حال ہونے والا ہے اس کا کچھ نہیں معلوم۔ایسا لگتا ہے کہ سعودی آئیں گے اور ہمارا گوادر لے جائیں گے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ سعودی عرب کا خصوصی وفد بھی گوادر گیا،۔وفد نے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، بعد ازاں وفد کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے گوادر پورٹ فری اکنامک زون جب کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین نے سی پیک منصوبے اور گوادرمیں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ،بریفنگ میں ان شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی جس میں سعودی عرب کی سرمایا کاری ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وفد نے گوادر میں سرمایا کاری میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور گوادر میں دستیاب وسائل اور سیکیورٹی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا،اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سعودی وفد نے بتایا کہ سعودی عرب کے تعاون سے گوادر میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی آئل ریفائنری لگائی جائیگی ،جس سے پاکستان اور چین سمیت وسط ایشیائی ممالک کے تیل کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا جب کہ بلوچستان میں موٹرویز اور ریلوے نیٹ ورک کی نئی تعمیرات کیلئے بھی سعودی کمپنیاں کام کریں گی۔

وفد کو بتایا گیا کہ گوادر میں سی پیک پراجیکٹ کے تحت 80ہزار ایکڑ پر میگا آئل سٹی تعمیر کیا جائیگا جس کے ذریعے گوادر سے چین تک درآمد شدہ تیل بجھوایا جائیگا، یہ تیل خلیجی ممالک سے درآمد کیا ہوگا اور گوادر آئل سٹی میں ذخیرہ کیا جائیگا۔ گوادر آئل ریفائنری چین تک تیل پہنچانے کا مختصر ترین راستہ ہوگا۔ پاکستانی حکام نے بتایا کہ آئل سٹی سمیت گوادر اور سی پیک پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات