روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں ‘افتخار بشیر

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدکنندگان کی کمر ٹوٹ گئی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہواہے

بدھ 3 اکتوبر 2018 15:46

روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث روپے کی قدر میں دن بدن کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے اس لیے از سر نو معاشیاں تشکیل دینا ہونگی کیونکہ مضبوط معاشی پالیسیاں ہی ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمد کنندگان کی کمر ٹوٹ گئے ہے اور درآمدی صنعتی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثرہورہا ہے جس کے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں ادویات، سٹیل، پٹرولیم مصنوعات،بجلی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے ملک میں مہنگائی کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے عوام براہ راست متاثر ہورہی ہے ۔اس لیے ڈالر کی قیمت کو لگام دینے اور روپے کی قدر کی مضبوطی کیلئے اسٹیٹ بینک ،مرکزی حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوسکے۔