مولانا سمیع الحق افغان طالبان سے امن بات چیت کی کوششوں میں ثالثی کریں ،ْ افغان حکومت کی اپیل

پہلے مرحلے میں افغان مذہبی رہنماؤں اورطالبان کے مابین ایک خفیہ ملاقات کا اہتمام ہونا چاہیے ،ْ جس میں کوئی مداخلت نہ ہو ،ْ مولانا سمیع الحق

بدھ 3 اکتوبر 2018 16:12

مولانا سمیع الحق افغان طالبان سے امن بات چیت کی کوششوں میں ثالثی کریں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) افغان حکومت نے معروف عالم دین اورجمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان طالبان سے امن بات چیت کی کوششوں میں ثالثی کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے اعلی وفد نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیرمولانا سمیع الحق سے ملاقات کی جس میں افغان صوبے ننگرہارکے سابق گورنرعطااللہ لودین، کابل حکومت کی قائم کردہ امن کمیٹی کے رکن قاسم حلیمی اورکئی دیگرنمایاں شخصیات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کابل حکومت کے وفد کی جانب سے مولانا سمیع الحق کوافغان طالبان کے مابین بات چیت کی کوششوں میں ثالثی کا کردارادا کرنے کی درخواست کی گئی، جس پرمولانا سمیع الحق نے یہ کہا کہ پہلے مرحلے میں افغان مذہبی رہنماؤں اورطالبان کے مابین ایک خفیہ ملاقات کا اہتمام ہونا چاہیے، جس میں امریکا اورپاکستان کی کوئی مداخلت نہ ہو۔مولانا سمیع الحق نے اس وفد کے ارکان کوبتایا کہ وہ خود بھی یہ چاہتے ہیں کہ افغانستان میں لڑائی اورخونریزی ختم ہونی چاہیے جبکہ اسلام کی برتری کے ساتھ اس ملک کی آزادی بحال ہونا چاہیے