قومی اسمبلی اجلاس، عامر لیاقت نے غیر مناسب لباس زیب تن کرکے ممبران اسمبلی کی توجہ حاصل کر لی

بدھ 3 اکتوبر 2018 17:20

قومی اسمبلی اجلاس، عامر لیاقت  نے غیر مناسب لباس زیب تن کرکے ممبران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) ٹی وی اینکرز اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے غیر مناسب لباس زیب تن کرکے ممبران اسمبلی کی توجہ حاصل کر لی، عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کے ایوان میں لباس زیب تن کرکے داخل ہوئے تو ایوان میں موجود تمام ممبران ششدر اور حیران ہو کر ان کی طرف دیکھنے لگے اور مسکرانے لگے، عامر لیاقت بھی ممبران کے پراسرار مسکراہٹوں پر پریشان نظر آنے لگے، عامر لیاقت کی شرٹ کے اوپر واسکٹ پہن کر ایوان میں داخل ہوئے عام طور پر قومی اسمبلی میں ممبران قومی لباس یا سرکاری لباس پہن کر آتے ہیں اور ایسے کم ہی منطر دیکھنے میں آتے ہیں جب کوئی معزز ممبر شرٹ پہن کر داخل ہو تاہم قومی اسمبلی کے ممبران کیلئے کوئی خاص لباس پہننے کی قدقن نہیں ہے اور اس کیلئے کوئی قانون سازی کئی گئی ہے۔