ڈپٹی کمشنر بدین آصف جان صدیقی کا پولی ٹیکنیکل کالیج بدین کا اچانگ دورہ

بدھ 3 اکتوبر 2018 17:35

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر بدین آصف جان صدیقی نے پولی ٹیکنیکل کالیج بدین کا اچانگ دورہ کیا اور کالیج کے پرنسپل پر شوتم رائے کو ہدایت دیتے ہئے کہا کے پولی ٹیکنیکل کالیج بدین سے جو طلبا پیٹرولیم اور دیگر ٹیکنیکل شعبات میں تربیت حاصل کر چکے ہیں ان سب کی لسٹ ڈپٹی کمشنر آفیس بدین میں جلد از جلد جمع کروائی جائے تاکہ ان طلبا کو ضلع میں کام کرنے والی تیل و گیس کمپنیوں میں روزگار کے لیئے ریفر کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کے 6 ماہ شارٹ کورسز شروع کرنے کے لیئے پلان دیا جائے اس موقع پر پولی ٹیکنیکل کالیج بدین کے پرنسپل پرشوتم رائے نے تین دن میں پلان پیش کرنے کی یقین دھانی کرائی بعد از ڈپٹی کمشنر بدین نے کالیج کے دیگر شعبات کا وزٹ کیا اور طلبا سے سوال جواب بھی کیئے ۔

متعلقہ عنوان :