Live Updates

حکومت نے مہنگائی کا پہاڑ توڑ کر عوا م کے منہ سے روٹی کا لقمہ تک چھیننے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے،سید قائم علی شاہ

بدھ 3 اکتوبر 2018 18:00

حکومت نے مہنگائی کا پہاڑ توڑ کر عوا م کے منہ سے روٹی کا لقمہ تک چھیننے ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی نے کہاہے کہ پٹرول مصنوعات ۔سی این جی کے دام بڑھانے اوربجلی کی لوڈشیڈنگ پر ضابطہ نہ آسکنے کی وجہ سے مہنگائی کا جن بوتل سے بے قابو ہوگیا ہے۔عوام کو درپیش مسائل اور مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں وفاقی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عمران کی حکومت نے مہنگائی کے عوام پر پہاڑ توڑ کر ان کے منہ سے روٹی کا لقمہ تک چھیننے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

خیرپور میں مختلف مقامات پر تعزیت ۔الشہباز انجمن تاجران کے چیئرمین گل محمد سھاگ۔صدر الدین منگی۔آغا شیر عالم۔انجمن تاجران خیرپور کے صدر عاشق حسین عباسی۔حنیف عباسی ،مل کالونی پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء و سماجی شخصیت محمد دین ابرارکی قیادت میں ملنے والے وفداور ٹی بی ہسپتال کے دورہ ا ور لیڈی ٰ ولنگٹن ہسپتال میں زکواة و عشر کی جانب چھ لاکھ انسٹھ ہزار روپے کا امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوسید قائم علی شاہ جیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو صحت تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کہی ہیہسپتالوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے آئندہ بجٹ میں مزید رقم مختص کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا نے عوام میں شعور اور سیاستدانوں کے کردار کو عوام کے سامنے حقیقی معنوں میں پیش کررہا ہے تھر میں بچوں کو اموات کو بڑھاچڑھاکر پیش کرنا عوام میں خوف پیدا کرنے کے مترادف ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ بھر میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلا وزیر اعظم عمران خان ہے جس نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مفکر اسلام شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال سمیت دیگر کے مزارات پر حاضری نہیں بھری ہے جو کہ آئیں پاکستان سے کھلم کھلا تضاد کی مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی بی ہسپتال بالائی سندھ سمیت پنجاب و بلوچستان صوبے کے سرحدی علاقوں کے ٹی بی مرض میں مبتلا مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کررہا ہے انشاء اللہ ٹی بی ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کرکے یہاں جدید علاج کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔بیورو چیف 92 خیرپور صوفی اسحاق سے مخاطب ہوتے ہوئے سید قایم علی شاہ نے کہاکہ بھائی بیروزگاری سے نجات دلانے کے لئے حکومت سرکاری اداروں میں نوجوانوں کوملازمت فراہم نہیں کرسکتی جتنے بیروزگار نوجوان ہیں ہم نے ہمیشہ میرٹ پر نوکریاں دی ہیں انشاء اللہ بیروزگاروں کو بے نظیر بھٹو شہید سپورٹ پروگرام کے تحت فنی تربیت دے کر انہیں باعزت روزگار کرنے کی صلاحیت سے مالا مال کرنے اپنے وسائل استعمال کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات