فاروق ستار میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر کے خلاف لاوڈ اسیکر ایکٹ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی

بدھ 3 اکتوبر 2018 18:56

فاروق ستار میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر کے خلاف لاوڈ اسیکر ایکٹ کیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر کے خلاف لاوڈ اسیکر ایکٹ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے ایک مقدمے میں فاروق ستار و دیگر پر فرد جرم عائد کردیتاہم ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے ائندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر تے ہوئے ،عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی،فاروق ستار پر لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر الزامات کے تحت دو مقدمات درج ہیں،ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی،حیدر عباس رضوی و دیگر و اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،فاروق ستار اور مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر ہیں ،ملزمان کے خلاف تھانہ سولجربازار اور نیو ٹاون میں مقدمات درج ہیں،سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں توجہ دلانا چاہتا وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی کہ گیس بجلی کی قیمتیں کم ھونگی تو ریلیف ملے گا،عام آدمی پر زیادہ ٹیکس ہیسیلز ٹیکس میں کمی کر کے عام آدمی کو فائدہ پہنچایا جائے،سی پیک گیم چینجرھے ہماری چین کے ساتھ پاٹنر شپ ہے،کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی بھی ضروری ہے اسی لئے ہم نے بات کر کے اسے سی پیک میں شامل کروایا ہے،سندھ حکومت اس معاملے سنجیدگی نہیں دکھا رہی،جاپان کے ساتھ بھی اس وقت سندھ حکومت نے سنجیدگی نہیں، دکھائی اور جاپان بیک ھو گیا،کے فور کے پہلے مرحلے پر کام جلدی مکمل ھونا چاھیے تاکہ کراچی کو پانی کی کمی، پوری کی جاسکے،ہماری حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ صرف لولی پاپ نہیں ھونا چاہیئے،ہمارے، لاپتہ کارکنوں کو جلد بازیاب کروایا جائے ،جو جعلی مقدمات بنائے گئے انہیں ختم ھونا چاہیئے،ہم ھر سطح پر عوام کے مسائل کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں جبکہ وسیم اختر کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہنا تھا کہ دوہزار پندرہ کے مقدمات اب تک چل رہے ہیں ،آج دوہزار اٹھارہ ہے حکومت کا جو کام ہے وہ نہیں کررہی مقدمات بنائے جارہے ہیں اور عدالتوں پر بوجھہ ڈالا جارہا ہے ہماری پارٹی مضبوط ہورہی ہے