Live Updates

اسحق ڈار کو پاکستان نے عزت دی ،ْ پاکستان کے آئین کی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے واپس وطن وآئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں ،ْ وزراء

احتساب کا عمل رکنے والا نہیں ،ْ جاری رہے گا ،ْعوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اپنی مدت پوری کریں گے ،ْکسی غیر متعلقہ شخص کے بیان سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں ،ْحماد اظہر ،ْ علی محمدخان کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 3 اکتوبر 2018 18:58

اسحق ڈار کو پاکستان نے عزت دی ،ْ پاکستان کے آئین کی آئین کی پاسداری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) وفاقی وزرا نے کہاہے کہ اسحق ڈار کو پاکستان نے عزت دی ،ْ پاکستان کے آئین کی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے واپس وطن وآئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں ،ْ احتساب کا عمل رکنے والا نہیں ،ْ جاری رہے گا ،ْعوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اپنی مدت پوری کریں گے ،ْکسی غیر متعلقہ شخص کے بیان سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ رانا مشہود کے خود بہت سے کرپشن کے حوالے سے سکینڈل منظر عام پر آتے رہے ،ْیہ احتساب کے عمل سے خوفزدہ ہیں۔ ہم ان کی پریشانیوں کو اور خوش فہمیوں کو سمجھتے ہیں۔ ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

احتساب کا عمل رکنے والا نہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس چل رہا ہے ،ْ یہ خوش فہمی میں نہ رہیںکہ ان کو دوبارہ موقع دیا جائے گا ایسا ممکن نہیں عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اپنی مدت پوری کریں گے ،ْکسی غیر متعلقہ شخص کے بیان سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان نے عزت دی ان کی گاڑی پر پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان کا جھنڈا لگا رہا ہے ان کو آئین کی پاسداری کرتے ہوئے وطن واپس آنا چاہیے اور خود کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ رانا مشہود ایسی شخصیت نہیں کہ ان کے بیان کو اتنی اہمیت دی جائے مگر ان کے بیان کے حوالے سے قومی ادارے نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور بیان جاری کیا، ایسے بیانات درست نہیں۔ انہوں نے جو بیان دیا اب ان کی جماعت بھی ان کے ساتھ نہیں کھڑی اور بیان کی تردید کی ،ْ ایسے بیانات دیئے جائیں تاکہ پارٹی بھی ساتھ کھڑی ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات