پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق

امید ہے ہمارے دورے کے مثبت نتائج نکلیں گے ،ْسعود ی مشیر سعودیہ کو تیل اور گیس کی تلاش کے 10 بلاکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ،ْ وزیر پٹرولیم غلام سرور سعودی عرب کے وزیر توانائی کا دورہ اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے، سعودی وزیر توانائی کے دورے پر دونوں ملک ایم اویوز پر دستخط کریں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ْ انٹرویو

بدھ 3 اکتوبر 2018 19:13

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق ہوا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے سعودی عرب کے مشیر توانائی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں غلام سرور خان نے کہاکہ ہم برادر ملک سے توانائی سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں ۔ سعودی مشیر نے کہا کہ امید ہے ہمارے دورے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔سعودی حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے بتایاکہ سعودی وفد سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، سعودی عرب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق ہوا ہے، سعودیہ کو تیل اور گیس کی تلاش کے 10 بلاکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر پیٹرولیم نے کہاک کہ سعودی وفد نے تیل اور گیس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، سعودی عرب کے وزیر توانائی کا دورہ اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے، سعودی وزیر توانائی کے دورے پر دونوں ملک ایم اویوز پر دستخط کریں گے۔ایک نجی ٹی و ی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ سعودی وفد سے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مثبت بات ہوئی ہے، سعودی عرب نے پہلی دفعہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیتی نظر آرہی ہے تاہم ہ پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی عرب نے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے حامی بھرلی ہے، آئل ریفائنری کے قیام کے لیے شرائط و ضوابط طے ہونا باقی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکام کو بتایا کہ پاکستان خام تیل کی درآمد بڑھانا چاہتا ہے ،ْ سعودی عرب کو پاکستان میں گیس کے دس نئے ذخائر کی تلاش کی بولی میں حصہ لینے کی بھی دعوت دی گئی ہے۔