شرجیل میمن برآمدگی کیس ،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

بدھ 3 اکتوبر 2018 19:14

شرجیل میمن برآمدگی کیس ،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) کراچی کی مقامی عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،، کیس میں ضمانت پر رہا تین ملزمان کو پیش کیا گیا،، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،، شرجیل میمن کے ایک مرتبہ پھر پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے،، شرجیل میمن کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔