سینڈ ک منصوبے بارے میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی حکومت مقدمہ ہار چکی، اسد عمر

حکومت اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبوں میں صوبوں کے ساتھ مکمل مشاورت کرے گی،سینڈ ک پراجیکٹ اور گوادر میں آئل ریفائری کے حوالے سے سعودی حکومت کے ساتھ بات چیت میں بلوچستان حکومت کے نمائندے بھی موجود تھے، سینٹ اجلاس میں سینیٹر میر حاصل بزنجواور سینیٹر میاں رضا ربانی کے تحفظات پر اظہار خیال

بدھ 3 اکتوبر 2018 20:44

سینڈ ک منصوبے بارے میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی حکومت مقدمہ ہار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبوں میں صوبوں کے ساتھ مکمل مشاورت کرے گی ،سینڈ ک پراجیکٹ اور گوادر میں آئل ریفائری کے حوالے سے سعودی حکومت کے ساتھ بات چیت میں بلوچستان حکومت کے نمائندے بھی موجود تھے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینٹ اجلاس کے دوران سینیٹر میر حاصل بزنجواور سینیٹر میاں رضا ربانی کی جانب سے گوادر میںآئیل ریفائری اور سینڈ ک پراجیکٹ سعودی حکومت کے حوالے کرنے کے حوالے سے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ سینڈ ک منصوبے کے بارے میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی حکومت مقدمہ ہار چکی ہے تاہم ابھی تک پاکستان کے خلاف ڈگری نہیں ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے سعودی حکومت نے تعائون کی پیش کش کی ہے جس پر حکومت پاکستان نے رضامندی کا اظہار کیا ہے انہوںنے کہاکہ اسی طرح گوادر میں ائیل ریفائنری قائم کرنے کے حوالے سے سعودی وفد کے دورے کے موقع پر بلوچستان حکومت کے نمائندے ہر اجلاس میں موجود تھے انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے سابق دور میں اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے بارے میں ملک کے تین صوبوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیاجس پر اپوزیشن اور حکومتی حلیف ڈھائی سالوں تک مکمل طور پر خاموش رہے اور جب انہیں احساس ہوا کہ یہ منصوبے صوبوں کی خودمختاری کے خلاف ہیں اور شور مچایا تو حکومت نے اگاہ کیا کہ تمام معاہدے ہوچکے ہیں اب صرف ان کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے انہوںنے کہاکہ صوبوں میں اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبے ان کی مشاورت سے شروع کئے جائیں گے اور کسی بھی صوبے کی حق تلفی نہیں کی جائے گی ۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان