دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ کاروائی سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

بدھ 3 اکتوبر 2018 21:15

دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ کاروائی سے ہمارے حوصلے پست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلوچستان کے علاقے آوران میں لیویز اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر پیر ہند کے مقام پر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں4 لیویز اہلکاروں کی شہادت اور7اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ کاروائی سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے،ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے جو ملک کی بقا وسلامتی اور استحکام کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ملکر ملک سے دہشتگردت کے ناسور کا خاتمہ کرینگے۔ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے،۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور زخمی ہونے والوں کوجلد مکمل صحتیاب کرے ۔