Live Updates

سعد رفیق نے عمران خان اور منشا بم کی اکھٹے تصاویر شئیر کر دیں

آپ پوچھ رہے تھے کہ کون ہے منشا بم اور وہ کس کے لئے کام کرتا ہے،لیجئے جناب خود دیکھ لیجئے۔ سعد رفیق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 اکتوبر 2018 11:42

سعد رفیق نے عمران خان اور منشا بم کی اکھٹے تصاویر شئیر کر دیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اکتوبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور قبضہ مافیہ منشا بم کے درمیان تعلقات کاانکشاف ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شئیر کی گئی جن میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ موجود شخص کو مبینہ طور پر منشا بم کہا گیا۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد تحریک انصاف پر بھی شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ تحریک انصاف نعرے تو تبدیلی کے لگاتی ہے تاہم وہ خود قبضہ مافا گروپوں کی حمایت کرتی ہے۔

اسی متعلق خواجہ سعد رفیق نے بھی ایک پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ منشا بم کی تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ آپ پوچھ رہے تھے کہ کون ہے منشا بم اور وہ کس کے لئے کام کرتا ہے۔ لیجئے جناب خود دیکھ لیجئے۔ واضح رہے سریم کورٹ میں منشا بم گرفتاری کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ منشا بم کے بیٹے کی گرفتاری روکنے کے لیے اس لیے کال کی تھی کیونکہ وہ ہماری برادری کا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ منشا بم کے بیٹوں کا تحریک انصاف کے اہم رہنما عبد العلیم خان سے بھی تعلقاتکا انکشاف ہوا تھا،جب کہ منشا بم کا بیٹا ملک طارق بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سپرد کر دوں، چیف جسٹس نے منشا بم گرفتاری کے خلاف درخواست کا معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔جب کہ دوسری طرف پولیس نے منشا بم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں لیکن تاحال کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ منشا بم کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 80 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،7میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات