Live Updates

قانون نافذ کرنے والے ادراوں نے منشا بم کے حوالے سے رپورٹ تیار کر لی، اہم سیاستدانوں کی گرفتاری کا امکان

منشا بم کی پشت پناہی کرنے والے بعض سیاستدانوں اور پولیس افسران کے خلا ف کارروائی کے لیے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 اکتوبر 2018 12:02

قانون نافذ کرنے والے ادراوں نے منشا بم کے حوالے سے رپورٹ تیار کر لی، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2018ء) : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشا بم کے خلاف ایک رپورٹ تیار کر لی ہے جس کی بنیاد پر اہم شخصیات بالخصوص سیاستدانوں اور پولیس افسران کی گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ جن افراد کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ان میں منشا بم کی پشت پناہی کرنے والی شخصیات شامل ہیں۔ اس حوالے سےقانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے۔

با و ثو ق ذ را ئع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ منشا بم اپنے کسی با اثر سفارشی کے ڈیرے پر روپوش ہے ۔ منشا کے خلاف قا نونی کارروائیاں تو کی جاتی رہیں لیکن صرف قانونی کاغذوں کی حد تک لیکن اس کو سزا د لوانے اور مز ید قبضہ سے روکنے کے لیے کسی بھی حکمران یا غیر سیاسی شخصیت اور پو لیس افسر نے جرأت تک نہ کی چونکہ سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کے علا وہ لاہور پولیس کے متعدد پولیس افسران بھی مبینہ طو ر پر پیسے لے کر اپنا منہ بند رکھتے تھے ، یہی نہیں بلکہ اُلٹا منشا بم کے خلاف قا نو نی چا رہ جو ئی کر نے وا لے پو لیس افسر کو یا تو منع کردیا جاتا تھا اور اگر وہ با ز نہ آ تا تو اس کا تبا دلہ کر د یا جا تا تھا اور اس کی جگہ منشا بم کی مر ضی کا پولیس افسر تعینا ت کر د یا جا تا تھا۔

(جاری ہے)

یہی و جہ تھی کہ ملک منشا روز بروز شہریوں کی ز مینو ں پر قبضہ کر تا چلا گیا ۔ملک منشا کے جرائم کے حوا لہ سے جو ر یکا ر ڈ پیش کیا گیا اس کے مطا بق منشا بم کے خلاف پہلا مقدمہ تھانہ نولکھا میں1982ء میں زیر دفعہ307/380/448/511/452/506درج کیا گیا تھا۔1990ء میں دوسرا مقدمہ گرین ٹاؤن تھانہ میں زیر دفعہ454/511کے تحت درج کیا گیا۔ملک منشا کے خلاف 1982ء سے مقدمات کا اندراج شروع ہوا اور آخری مقدمہ نمبر684/18گرین ٹاؤن تھانہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، ملک منشا کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں فراڈ، دہشت گردی، فائرنگ،چوری، غبن،دھمکیاں دینے ، کار سرکارمیں مداخلت کے 27، تھانہ جوہر ٹاؤن میں سنگین دفعات کے 24، تھانہ گرین ٹاؤن میں مختلف دفعات کے 20جبکہ دیگر تھانوں اسلام پورہ،کوٹ لکھپت،رائے ونڈ، نولکھا میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ملک منشا کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت 80مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب منشا بم کی گرفتاری کے لیے تشکیل کردہ 6 خصوصی ٹیموں کو نا کامی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کیے مطابق ذرا ئع کا کہنا ہے کہ قا نو ن نا فذ کرنے وا لے ادارے کی رپورٹ کے مطابق منشا بم کے حمایتی پو لیس افسران اور سیا سی و غیر سیا سی شخصیات کے خلاف نہ صرف ایکشن لیا جائے گا بلکہ ان سے پو چھ گچھ بھی کی جا ئے گی اور ان سے منشا بم کی گر فتاری میں بھی مدد بھی مل سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے منشا بم کی عمران خان کے ہمراہ کچھ تصاویر بھی شئیر کیں جنہوں نے کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات