ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں ‘افتخار بشیر

روپے کی قدر میں استحکام ،مضبو ط معاشی پالیسیاں ہی ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتی ہیں،صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

جمعرات 4 اکتوبر 2018 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں کیونکہ روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے حکومت قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے ،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر اورملک میں مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں۔انہوںنے کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام اور مضبوط ماعاشی پالیسیاں ہی ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتی ہیں ۔اس لیے ڈالر کی قیمت کو لگام دینے اور روپے کی قدر کی مضبوطی کیلئے اسٹیٹ بینک ،مرکزی حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوسکے۔