Live Updates

افتخار چوہدری کے سمدھی سے بیٹے کی گرفتاری برداشت نہ ہوئی

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ڈاکٹر امجد 13ارب روپے دینے کو تیار، نیب کو درخواست دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 اکتوبر 2018 15:12

افتخار چوہدری کے سمدھی سے بیٹے کی گرفتاری برداشت نہ ہوئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اکتوبر 2018ء) افتخار چوہدری کے سمدھی سے بیٹے کی گرفتاری برداشت نہ ہوئی ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ڈاکٹر امجد 13ارب روپے دینے کو تیار، نیب کو درخواست دے دی۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سمدھی ڈاکٹر امجد نے بیٹے کی گرفتاری کے بعد 13ارب روپے کی پیل بارگین کے لیے نیب کو درخواست دے دی ہے۔

پلی بارگین کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے نیب نے کام کا آغاز کر دیا۔ذرائع کےمطابق بیٹے کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر امجد نے نیب کو درخواست دی کہ وہ 13ارب روپے واپس کرنے کو تیار ہیں اور ان کے ساتھ پلی بارگین کی جائے۔ذرائع کے مطابق درخواست کے بعد نیب نے طریقہ کار کی تیاری شروع کر دی ہے کہ کن شرائط پر پلی بارگین کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ جلد ایڈن انتظامیہ کے ساتھ پلی بارگین کے بعد متاثرین کو پلاٹ یا پھر رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہےایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد کو دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا،یف آئی اے نے ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کے گھپلے اور شہریوں سے فراڈ کے الزام میں مرتضیٰ امجد کو گرفتار کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مقدمے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضیٰ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے دبئی سے گرفتار کرلیا ہے جن کے وارنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاری کیے تھے۔

کیس کا پس منظر بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے، جن کی ساری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تھی۔۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے حیران کن فیصلہ کیا اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس سپریم کورٹمیں اپنے پاس لگوا کر اپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی اور فیصلہ کن رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات