منشاء بم، چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کا پانچوں ملزمان کو10اکتوبرکوگرفتارکرکے پیش کرنےکا حکم، منشا بم پرکویتی شہری محمود اشرف کی زمین پر قبضےکا بھی الزام ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 اکتوبر 2018 15:26

منشاء بم، چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اکتوبر 2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے منشاء بم سمیت چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں،عدالت نے منشاء بم کےچاروں بیٹوں کےبھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، منشا بم پر کویتی شہری محمود اشرف کی زمین پر قبضے کا بھی الزام ہے، عدالت نے پانچوں ملزمان کو10 اکتوبرکوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے منشاء بم کے چاروں بیٹوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے منشاء بم اور چاروں بیٹوں سمیت پانچوں ملزمان کو10 اکتوبرکوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ منشا بم پر کویتی شہری محمود اشرف کی زمین پر قبضے کا بھی الزام ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والا منشاء بم پولیس کے چھاپے کے دوران مزاحمت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ سپریم کورٹ نے پولیس کو لاہور میں قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا ہے اور اسی حکم کے تحت گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشاء بم نے گزشتہ رات بارہ سے ایک بجے کے درمیان اپنے ڈیرے پر آنا ہے اور اس کیلئے پولیس نے اپنے دو اہلکار وہاں پر تعینات کر دیئے ۔

ایس پی صدر معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب منشاء بم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ موجود گارڈز نے مزاحمت شروع کر دی اور منشاء بم پولیس ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گیا ۔ تاہم منشاء بم کی گاڑی قبضے میں لے لی ہے، جلد منشاء بم بھی گرفتار ہو گا۔ پولیس نے منشاء بم کے خلاف مزید چار مقدمات درج کر لیے۔