منشا بم کا بیٹا ناکے پر روکے جانے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا

پولیس نے فیصل منشا کی گاڑی قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 اکتوبر 2018 17:22

منشا بم کا بیٹا ناکے پر روکے جانے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2018ء) قبضہ مافیا منشا بم کا بیٹا ناکے پر روکے جانے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اب تک منشا بم اور ان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔جب کہ دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ کی حدود میں پولیس نے ناکے پر ایک مشکوک گاڑی روکی۔گاڑی میں منشا بم کا بیٹا فیصل منشا سوار تھا جو پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا۔

ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ پولیس نے فیصل منشا کی گاڑی قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔جب کہ پولیس قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ منشاء بم گزشتہ رات 12 بجے اپنے ڈیرے پر آئے گا جس پر پولیس نے ڈیرے کی ناکہ بندی کر لی لیکن منشا بم بروقت اطلاع ملنے پر ڈیرے کے باہر ہی سے اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشا بم کی گاڑی قبضہ میں لے لی ہے جبکہ دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منشاء بم کے خلاف ایک زیر سماعت مقدمہ میں اس کے وارنٹ گرفتای جاری کر دئیے ہیں اس مقدمہ میں منشاء بم پر ایل ڈی اے کے عملے نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔جب کہ دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم اوراس کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

عدالت نے پانچوں ملزمان کو دس اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے بھی منشاء بم اوراس کے بیٹوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود منشاء بم روپوش ہے ۔ منشاء بم پر اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرنے کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے۔واضح رہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے۔