انجمن طلباء اسلام کے مرکزی رہنماؤ ں کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات

جمعرات 4 اکتوبر 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) مرکزی صدرانجمن طلباء اسلام رمیض حسن راجہ نے مفتی اعظم پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع انہوںنے ملتان ڈویژن کے ناظم صداقت خان کی شہادت پر افسوس کااظہارکیا اور انتظامیہ سے فوری قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ہم انجمن طلباء اسلام کے قائدین وکارکنان کے ساتھ کھڑے ہیںانہوںنے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پرانجمن طلباء اسلام کے مرکزی رہنماریاض غوری،حافظ حسان امینی،احمدترابی ودیگربھی موجودتھے۔