پی بی 35مستونگ سے آزاد امیدوار نواب اسلم رئیسانی سے ب میر عاصم کرد گیلو کا ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کا وقت مانگ لیا

جمعرات 4 اکتوبر 2018 22:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2018ء) صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 35 مستونگ سے آزاد امیدوار نواب اسلم رئیسانی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کا ٹیلیفونک رابطہ بحال نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات کا وقت مانگ لیا واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 35 میں ضمنی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو نے نواب اسلم رئیسانی کے مدمقابل اپنے کاغذات جمع کروائے تھے بعدازاں انہوں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے گزشتہ روز انہوں نے طویل عرصہ بعد نواب اسلم رئیسانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے ان کی مزاج پرسی کے بعد ان سے ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا ۔