Live Updates

این اے 249؛ شہباز شریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج

الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 اکتوبر 2018 14:25

این اے 249؛ شہباز شریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2018ء) :الیکشن کمیشن نے این اے 249 سے دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کر دی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا این اے 249سے شہباز شریف کے مقابلے میں 723ووٹوں سے جیتے تھے۔

واضح رہے 18ستمبر کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر کامیاب امیدوار فیصل واوڈا اورریٹرننگ افسر کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کی این اے 249کراچی غربی میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی تھی، شہباز شریف کے وکیل شرافت علیالیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، وکیل نے کہا کہ دوبارہ گنتی سے متعلق پریزائڈنگ ، ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن میں درخواستیں دیں،تینوں فورم پر دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کی گئیں،پی ٹی آئی کے جیتے گئے امیدوار فیصل واوڈا کے ساتھ جیت کی گنتی کا فرق 723ہے،حلقے میں مسترد ووٹ 2600 ہیں پھر بھی دوبارہ گنتی نہ کی گئی، ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے کہا کہ وقت کم ہے تو اپ اس معاملے کو ٹریبونل میں کیوں نہیں لے جاتے ۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق اس پر فیصلہ کر سکتا ہے، فارم 45 درست طریقے سے فل نہیں کئے گئے ،فارم 45 پر جگہ جگہ کاٹ کر دوبارہ لکھا گیا ،ْیہ سب چیزیں ریکارڈ کا حصہ ہیں ،الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کی این اے 249کراچی میں گنتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تاہم آج این اے 249 سے شہباز شریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات