بھارت کی پانچ ریاستوں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 2روپی50پیسے کی کمی

جمعہ 5 اکتوبر 2018 14:52

بھارت کی پانچ ریاستوں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 2روپی50پیسے کی کمی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد مرکزی حکومت نے عوام کوراحت دی ہے قومی دارالحکومت دہلی میںپٹرول 81روپے 50پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ جمعرات کو 84روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔ یوں پٹرول کے نرخ میں 2روپے 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ممبئی میں پٹرول 86روپے 97پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ جمعرات کو 91روپے 34روپے پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں 2روپے 50فی لیٹر کمی کی ۔

(جاری ہے)

مرکز کی اپیل پر 5ریاستوں نے بھی تیل پر ویٹ میں تخفیف کا اعلان کیا ۔ مہاراشٹر ، اتر پردیش، گجرات ، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ ، آسام ، تری پورہ نے تیل کے نرخ میں 2روپے 50پیسے کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔مہاراشٹر میں صرف پٹرول پر ویٹ ٹیکس کم کیا گیا جبکہ جھارکھنڈ حکومت نے ڈیزل پر ویٹ میں کمی کی ۔اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنومیں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 78روپی95پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 71روپے فی لیٹر ہے ۔ ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں ویٹ میں کٹوتی کے بعد پٹرول کی قیمت82روپی60پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ گجرات کے شہر احمد میں ایک لیٹر پٹرول 81روپے 50پیسے اور ڈیزل 76روپے 42پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔