Live Updates

این اے 95میانوالی سے انتخابی عذاداری پر عمران خان ،الیکشن کمیشن سے جواب طلب

جمعہ 5 اکتوبر 2018 15:06

این اے 95میانوالی سے انتخابی عذاداری پر عمران خان ،الیکشن کمیشن سے جواب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 95میانوالی سے انتخابی عذاداری پر وزیر اعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے این اے 95 سے ناکام امیدوار عبد الوہاب کی طرف سے دائر انتخابی عذارداری پر سماعت کی ۔جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بچوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی لہٰذا عمران خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ٹربیونل نے وزیر اعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن کو 18 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات