خصوصی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

جمعہ 5 اکتوبر 2018 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) خصوصی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جج سینٹرل ارم نیازی کی عدالت میں اشتہاری ملزم حسین حقانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں 20 لاکھ ڈالر کی خورد برد کی، حسین حقانی جان بوجھ کر رو پوش ہوچکے ہیں اور حسین حقانی کے کراچی کے گھر پر اشتہار بھی چسپاں کیا گیا ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کردی۔