Live Updates

شہید ذو ا لفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو کے قتل پر ہمیں انصاف نہیں ملا ،ْ بلاول بھٹو زر داری

شہباز شریف کی گرفتاری پر فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ،ْ100 دن میں انقلاب لانے والے اب کہاں ہیں حکمران بچوں کی طر ح الز ا م تراشی کی سیاست کر رہے ہیں نہ ان کے پاس خارجہ پالیسی ہے اور نہ ملک چلانے کے لئے کوئی پالیسی مو جو د ہے ،ْ ضمنی الیکشن میں (ن )لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہے ہیں ،ْ شادی نہیں ،ْپنجاب میں پیپلزپارٹی مزید منظم کیا جا ئیگا ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 5 اکتوبر 2018 18:54

شہید ذو ا لفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو کے قتل پر ہمیں انصاف نہیں ملا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزر داری نے کہا ہے کہ دو سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل پر ہمیں انصاف نہیں ملا ،ْ شہباز شریف کی گرفتاری پر فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ،ْ100 دن میں انقلاب لانے والے اب کہاں ہیں حکمران بچوں کی طر ح الز ا م تراشی کی سیاست کر رہے ہیں نہ ان کے پاس خارجہ پالیسی ہے اور نہ ملک چلانے کے لئے کوئی پالیسی مو جو د ہے ،ْ ضمنی الیکشن میں (ن )لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہے ہیں ،ْ شادی نہیں ،ْپنجاب میں پیپلزپارٹی مزید منظم کیا جا ئیگا ۔

جمعہ کو پی پی پی کے رہنماء سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جس وقت محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کیا گیا اس وقت میر ی عمر 19 سال تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا قاتل کون ہے لیکن ڈی این اے کی رپورٹ کے باوجود ملز مو ں کو بری کر دیا گیا ،ْیہ کس قسم کا انصاف ہے بلا ول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں جو حکومت مسلط کی گئی اس میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ وہ غریب عوام کے مسائل حل کر سکے۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ خان صاحب 100 دنوں میں کیسا انقلاب لائیں گے زرعی انقلاب لانے کے دعوے کئے گئے لیکن افسو س کہ پیش کر دہ بجٹ میں گیس بجلی اور ہر چیز مہنگی کر دی گئی ۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے اصل چہرے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔بلا و ل بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی مزید منظم کیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہ کہ موجودہ حکمران بچوں کی طر ح الز ا م تراشی کی سیاست کر رہے ہیں نہ ان کے پاس خارجہ پالیسی ہے اور نہ ملک چلانے کے لئے کوئی پالیسی مو جو د ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت ڈکٹیٹر کے خلا ف جمہوی نظام مظبوط کرنے کی دستاویز تھی ہم سمجھتے ہیں کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ،ْعوام کے مسائل حل کئے بغیر ملک نہیں چل سکتا ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں نئے صوبے کی بات کی جا رہی ہے ہم پہلے ہی اس کی قرار داد منظور کروا چکے یں انہوں نے کہا کہ حکومت 100 دن میں نئے صوبے کا وعدہ پور ا کر ے۔بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ حکومت 100 دن سے پہلے ہی ایکسپوز ہو گئی ہے ،ْ100۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری پر فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ پہلے بجٹ میں کسانوں کو کوئی فائدہ نہ دیا گیا۔بلاول نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں (ن )لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہے ہیں ،ْ شادی نہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور اپوزیشن عوامی ایشوز کو اسمبلی میں اٹھاتے رہیں گے ۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی محرومیاں بڑھا دیں ،ْ پاکستان کے عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں اور انھیں ہی بنیادی سہولیات کے فقدان کا سامنا ہے ملک میں تبدیلی کی خواہش میں ووٹ دینے والے عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوںنے کہاکہ بجٹ نے سرگودھا کے عوام کو بھی مایوس کیا اور زمینی حقائق سے بے خبر موجودہ حکومت نے عوامی محرومیاں بڑھا دیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں جس ملک میں بے نظیر بھٹو کو انصاف نا مل سکا وہاں عوام کو کیا انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کیس میں کرائیم سین کو دھو دیا گیا۔انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی اور ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے یکسر محروم ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے اور 50 لاکھ گھر بنائیں گے تاہم پرانے بجٹ سے عوام بہت مایوس ہوئے ،ْضمنی بجٹ میں روزگار کا ذکر ہے اور نہ نیا انقلابی قدم اٹھایا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ، اسکاٹ لینڈ یارڈ سمیت دیگر قومی اداروں نے کی، جس کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے تھا وہ کیس 10 سال چلا اور فیصلے میں دہشت گرد اور سہولت کاروں کو رہا کردیا گیا جبکہ فیصلے میں ملزمان کو کلین چٹ اور پرویز مشرف کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سرگودھا آمد پر بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کے گراؤنڈ میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر اترے جن کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ بھی تھے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے۔

انہوں نے تسنیم قریشی کے گھر کارکنان سے ملاقات اور تسنیم قریشی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات