پاک فضائیہ نے انٹرسروسز گالف چمپئن شپ جیت لی

جمعہ 5 اکتوبر 2018 19:00

پاک فضائیہ نے انٹرسروسز گالف چمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) دفاعی چمپئن پاک فضائیہ نے پی اے ایف گالف کلب پشاورمیں منعقد ہونے والی انٹر سروسز گالف چمپئن شپ جیت لی۔سینئیر ٹیکنشن تیمور خان کے شاندار کھیل کی بدولت پاک فضائیہ کی ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔وہ چار روزہ چمپئن شپ میں 277 گراس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

سینئیر ٹیکنیشن اشفاق نے 285 گراس اور کارپورل ٹیکنیشن زبیر حسین نی288 گراس کے ساتھ پاک فضائیہ کو رنر اپ پاکستان نیوی کی ٹیم پر 29 سٹروکس کی ناقابل شکست برتری دلائی ۔ ائیر وائس مارشل سرفراز خان،ائیر آفیسر کمانڈنگ، ناردرن ائیر کمانڈ چیمپئین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے جیتنے والوں کو ٹرافی اور انعامات دئیے۔