الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی شہباز شریف کی درخواست خارج کردی ،ْ

الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت

جمعہ 5 اکتوبر 2018 21:40

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی شہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی اس حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت کی۔

اس حلقہ سے کامیاب امیدوار فیصل واڈا اور شہباز شریف کے وکلاء الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

فیصل واڈا کے وکیل کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔ گزشتہ سماعت پر فیصل واڈا سے جواب طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ جواب جمع نہیں کرانا چاہتے، سیکشن 9 کے تحت درخواست دائر ہوئی ہے اس پر جواب جمع کرائیں۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں فرق 723 ہے۔ فیصل واڈا کے وکیل چاہتے ہیں کہ جواب جمع کرائے بغیر درخواست کو خارج کیا جائے۔ چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ دلائل کا جائزہ لے کر کیس کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔