مسلم لیگ ن کوختم کرنےکی کوشش کی جا رہی،جاوید ہاشمی

نیب کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،اس طرح کے اقدامات سے ملک کا سیاسی ڈھانچہ قائم نہیں رہے گا۔ سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اکتوبر 2018 20:44

مسلم لیگ ن کوختم کرنےکی کوشش کی جا رہی،جاوید ہاشمی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کوختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،نیب کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،اس طرح کے اقدامات سے ملک کا سیاسی ڈھانچہ قائم نہیں رہے گا۔ سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ملک کا سیاسی ڈھانچہ قائم نہیں رہے گا۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف انتقامی کاروائی کی گئی،شہبازشریف کو الیکشن سے 10دن بعد بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا،آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس محض الزامات ہیں،99ء سے بڑھ کریہ کچھ نہیں کرسکتے،یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر ن لیگ شہبازشریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شہبازشریف کیخلاف انتقامی کاروائی کی گئی۔شہبازشریف کو الیکشن سے 10دن بعد بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا۔ضمنی الیکشن پراثر انداز ہونے کیلئے ایسی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ابتدائے عشق کو ہم بھی دیکھ رہے ہیں لیکن انتہائے عشق ہم کریں گے۔12اکتوبر 1999ء سے بڑھ کر یہ کچھ نہیں کرسکتے۔یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق الزامات محض الزامات ہیں۔اس میں حکومتی فنڈنگ ابھی ہوئی ہی نہیں۔ اگر کسی نے تنخواہ وصول کی ہے تووہ شہبازشریف نے کوئی کرپشن تونہیں کی۔ واضح رہے صدر ن لیگ شہبازشریف کو نیب نے آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔