Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ،

بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 19:49

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ہفتہ کو کوئٹہ میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق اور معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے شرکت کی۔

وزیراعلی بلوچستان جام محمد کمال نے وزیراعظم کو اپنی اور صوبائی کابینہ کے اراکین کی جانب سے خوش آمدید کہا اور بلوچستان کی صورتحال میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات