اٹک ،میگا کرپشن میں ملوث شہباز شریف کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ،علامہ خادم حسین رضوی

غریب عوام کا خون چوسنے والے حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے، آج کے حکمران بھی اپنا قبلہ درست کر لیں وگرنہ کل کو مکافات عمل کا شکار ہو سکتے ہیں،امیر تحریک لبیک

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:14

اٹک ،میگا کرپشن میں ملوث شہباز شریف کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ میگا کرپشن میں ملوث اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمد شہباز شریف کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ملک و ملت کے خلاف سازشوں کی یہ ابتدائی سزا ہے غریب عوام کا خون چوسنے والے حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے یہ بات رکن مرکزی شوری ، زونل امیر کے پی کے ، ہزارہ ڈویژن ، انٹراپارٹی الیکشن کمشنر تحریک لبیک پاکستان انجینئر حفیظ اللہ جان علوی نے میڈیا کو بتائی انہوں نے کہا کہ امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی نے شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے حکمران بھی اپنا قبلہ درست کر لیں وگرنہ کل کو مکافات عمل کا شکار ہو سکتے ہیں تحریک لبیک ملک میں اسلامی نظام عدل کا نفاذ چاہتی ہے تحریک لبیک پاکستان ملک میں بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے ٹی ایل پی چاہتی ہے کہ سیاسی وابستگی سیبالا تر ہو کر کڑا احتساب کیا جائے، ایسے کیسز عدلیہ اور پراسیکیوشن کی غیرجانبداری کا امتحان ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے یہ احتساب برائے انصاف ہو، احتساب برائے ہمدردی نہ ہو کرپٹ عناصر سے لوٹ مار کی دولت برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ، ٹی ایل پی حکومتی صفوں میں موجود کرپٹ عناصرکا بھی احتساب چاہتی ہے ، نیب احتساب کے دائرے کو بلا تفریق تمام کرپٹ عناصر تک پھیلائے، ہر سیاستدان، جرنیل، جج، سیاسی و مذہبی رہنما، مولوی،پیر، مشیر کا غیر جانبدارانہ احتساب کیاجائے، ملک میں امیر و غریب کیلیے یکساں قانون ہوناچاہیئے، جب حضرت عمر سے کُرتے کے متعلق سوال ہوسکتاہے تو کسی سے بھی آمدن سے زائد اثاثوں کا سوال ہو سکتا ہے، کرپشن کے سبب گرفتاری کی آڑ میں ملک میں افرا تفری پھیلانے والوں کا فوری محاسبہ کیا جائے ۔