میں نے جو بات کی ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے ‘ رانا مشہود

کس کو نہیں پتہ جب نواز شریف صاحب لندن میں تھے تو انکے لوگ وہاں گئے اور کہا آپ واپس نہ آئیںہم آپ کو رعایت دینگے

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:40

میں نے جو بات کی ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے ‘ رانا مشہود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) متنازعہ بیان دینے پر رکنیت معطلی کا سامنا کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ میں نے جو بات کی ہے وہ حقیقت پر مبنی کی ہے ،یہ کس کو نہیں پتہ جب نواز شریف صاحب لندن میں تھے تو انکے لوگ وہاں گئے اور کہا آپ واپس نہ آئیںہم آپ کو رعایت دیں گے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مشکل وقت میں گھبرانا نہیں ،مشکل وقت میں مفاد پرست لوگوں کا پتہ لگتا ہے۔

ہم نے ایک سیل بنادیا ہے جو وائٹ پیپر جاری کرے گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو ہر مہینے حکمرانوں کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ کو ایکسپوز کرے گی۔