سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے 12 غیر ملکیوں سمیت 13افراد ہلاک

پیر 8 اکتوبر 2018 12:00

سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے 12 غیر ملکیوں سمیت 13افراد ہلاک
ریاض۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے 12 غیر ملکیوں سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الدایر کے علاقے میں گاڑی کھائی میں گرنے سے مقامی شہری سمیت 13افراد لقمہ اجل بن اور 10زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی ہیں۔ حکام نے غیر ملکیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی ہے۔