Live Updates

نقیب اللہ قتل کیس:سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 8 اکتوبر 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت پر رہا سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر تفتیشی افسرایس ایس پی ڈاکٹررضوان نے عدالت کو بتایا کہ سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار ملیر کینٹ سے نامعلوم مقام پرمنتقل ہوگئے ہیں جبکہ وہ عدالتی نوٹس بھی وصول نہیں کررہے ہیں۔

دوران سماعت نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ملزم اہلکاراللہ یارسمیت چھ ملزمان کے وکیل مجید کھوسونے بھی اپنا وکالت نامہ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرایا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن اور سماجی کارکن جبران ناصر نے کہا کہ ہمارے راؤ انوار کی ملیر کینٹ سے نامعلوم مقام منتقلی پر خدشات ہیں، عدالت میں کہا گیا تھا کہ جیل میں را ؤا نوار کی جان کو خطرہ ہے اور ان کے لئے ملیر کینٹ میں محفوظ ہیں،اگر اب ملیر کینٹ میں بھی نہیں ہے تو اداروں کو سوچنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

سماجی کارکن جبران ناصر کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کے گھر والوں کو آرمی چیف وزیر اعظم اوراعلی حکام نے انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا تھا، آرمی چیف اور وزیر اعظم ہمارے نہیں پاکستان کے تھے اب انکو سوچنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں جبران ناصر کا کہنا تھا کہ جب سے را انوار سائیڈ لائن ہوا ہے دہشت گردوں نے مرنا چھوڑ دیا ہے اس سوال کا جواب اداروں کو دینا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات