این اے 245 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت ،فاروق ستار نے دفتری اعتراضات دور کردئیے

پیر 8 اکتوبر 2018 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا این اے 245 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت ،فاروق ستار نے دفتری اعتراضات دور کردئیے ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹرائبیونل نے الیکشن کمیشن،عامر لیاقت و دیگر کو 19 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے ،دفتر نے فاروق ستار نے گواہوں کے نام اور دستاویزات تصدیق شدہ نہ ہونے پر اعتراض لگایا تھا ،فاروق ستار نے درخواست کے ہمراہ سینکڑوں صفحات پر مشتمل بے ضابطگیوں کے شواہد بھی منسلک کیے ہیں, فاروق ستار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا،این اے 245 میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں,صرف این اے 245 میں 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہیں,22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں موجود ہیں,ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا,کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا,درخواست کا فیصلہ ہونے تک عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائی,