آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل کی ملاقا ت

باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امورزیر غور آئے

پیر 8 اکتوبر 2018 18:08

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل کی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل نے ملاقا ت کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امورزیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ترکش سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔