Live Updates

شہبازشریف گرفتاری،اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے کل تک مہلت

اگرحکومت نے کل تک قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن نہ کیا تواپوزیشن اسمبلیوں کے باہر اجلاس منعقد کرے گی،حکومت کوکل تک ایک دن کی مہلت دے رہے ہیں،بغیر کسی ثبوت اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اکتوبر 2018 18:06

شہبازشریف گرفتاری،اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے کل تک مہلت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں کے باہر اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا،مرکزی رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اگر حکومت نے کل تک قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن نہ کیا تواسمبلیوں کے باہر اجلاس منعقد کیے جائیں گے،حکومت کوکل ایک دن کی مہلت ہے بدھ سے باقاعدہ احتجاج کریں گے۔

انہوں نے آج ماڈل ٹاؤن میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ ہے۔بغیر کسی ثبوت اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ آشیانہ کیس میں نہ عوام کا ایک روپیہ خرچ ہوا اور نہ ہی ایک انچ زمین کسی کودی گئی۔ لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کا اختیار نہیں تھا شہبازشریف نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

نوازشریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اجلاس نہیں بلایا جاتا۔ اگر حکومت نے کل تک قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن نہ کیا تواسمبلیوں کے باہر اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔اپوزیشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر اجلاس کرے گی۔ کل ایک دن کی مہلت ہے بدھ سے باقاعدہ احتجاج کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کوجعلی مینڈیٹ کی بنیاد پرصرف 4 ووٹوں سے وزیراعظم بنایا گیا ہے۔ اگر اپوزیشن کے پاس زیادہ سیٹیں آجاتی ہیں توپھر اپوزیشن آئین کے تحت حکومت کو گرا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 50 لوگوں کوگرفتار کرنے کا بیان بلا جواز ہے۔ نیب کو پہلے بھی سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا گیا اور آج بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے توپشاور میٹرو بس کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کو گرفتار کیا جائے۔اس موقع پر مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان کوبتانا پڑے گا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب سے کم ہوکر 14ارب پر کیسے آگئے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات