اطالوی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 8 اکتوبر 2018 18:35

اطالوی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) اطالوی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انزو ویچریلی نے پیر کو ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ائیر ہیڈ کوارٹر ز پہنچنے پر اطالوی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انزو ویچریلی کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کے دوران اطالوی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات و بہادری کو سراہا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دونوں فضائی افواج باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گی۔

متعلقہ عنوان :