Live Updates

امتِ مسلمہ کے نام نہاد گیارھویں خلیفہ راشد ہونے کے دعویدار پاکستانی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

عبداللہ بن منیب نے نا معلوم جگہ سے پریس کانفرنس کر کے امت مسلمہ کے گیارھویں خلیفہ ہونے کا دعویٰ کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اکتوبر 2018 20:21

امتِ مسلمہ کے نام نہاد گیارھویں خلیفہ راشد ہونے کے دعویدار پاکستانی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2018ء) سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں  امتِ مسلمہ کے نام نہاد گیارھویں خلیفہ راشد ہونے کے دعویدار پاکستانی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دو  روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موجود ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ اسلام کا گیارھواں خلیفہ ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا ہے کہ میں امام عبداللہ بن منیب امت مسلمہ کے گیارہویں خلیفہ راشد کی حیثیت سے اپنی خلافت کے ظہور کا اعلان کرتا ہوں۔

اور میں یہ اعلان اللہ اور حضرت محمد ﷺ کی شفقت میں کر رہا ہوں۔عبداللہ بن منیب نے یہ سب ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب کہ پریس کانفرنس بھی ایک نا معلوم جگہ سے کی گئی۔عبداللہ بن منیب کا دعوی ہے کہ حضرت محمدﷺ نے ان کے بارے میں پیش گوئی بھی کی تھی اور اسی حوالے سے عبداللہ بن منیب نے ایک حدیث کا بھی حوالہ دیا۔

(جاری ہے)

عبداللہ بن منیب کا کہنا ہے کہ وہ امام مہدی کی خلافت کے بھی امین ہیں۔

اور اگر کسی نے گستاخی کی یا مجھ سے اور مجھ سے جڑے علما کی شان میں گستاخی کی تو امت مسلمہ کا ان افراد سے بدلہ لینا فرض ہو گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے نظام کو خلافت کے نظام سے بدل دیں۔ویڈیو میں موجود شخص نے یہ بھی کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اور نوجوانوں سے بھی کہا وہ اسلام کو پروان چڑھانے کے لیے میری مدد کریں۔عبد اللہ بن منیب نے سب کو اپنی بیعت کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ جو بھی میری بیت کیے بغیر اس دنیا سے گیا وہ جہنم میں جائے گا۔اس لیے اپنے ایمان کی فکر کریں اور اللہ کے حکم کے آگے اپنا سر جھکا دیں۔عبداللہ بن منیب نے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کہا کہ وہ میری بیعت کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات